نوعمر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آسٹریلین بیٹسمین سٹیو سمتھ کی طرح آف سٹمپ پر گرنے والی گیندوں کو چھوڑنے کی مشق شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز 30 سالہ سٹیو سمتھ نے انگلش باؤلرز کو زچ کرنے کیلئے گزشتہ برس لارڈز ٹیسٹ میں گیندوں کو چھوڑنے کا ایک انوکھا طریقہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت وہ گیند کی لائن میں آکر بیٹ کو سامنے سے ہٹاتے اور پیچھے مڑ کر وکٹ کیپر کی جانب بھی دیکھتے تھے ۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی لاک ڈاؤن کے دوران فارغ وقت میں اپنے گھر پر اسی انداز سے بال کو چھوڑنے کی مشق کر رہے ہیں جس کی ویڈیو ان کی پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پر لوڈ کردی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 6 ہزار 246 افراد وائرس سے متاثر جب کہ 113 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
#WeTheGladiators— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) April 13, 2020
Can you guess which batsman @iNaseemShah is copying 👀🧐
💡Hint: He’s an Aussie 🇦🇺#PurpleForce pic.twitter.com/4u2pe9mzZh
یکم اپریل سے ملک میں اموات اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور انہیں 15 دنوں کے دوران ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 14 اموات تک ریکارڈ کی گئیں تھیں۔ اگرچہ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک میں مزید 2 ہفتوں کے لیے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے تاہم ساتھ ہی مختلف شعبوں کو کھولنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ اگر آج کے کیسز پر نظر ڈالیں تو ابھی تک 269 نئے کیسز اور 6 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں اور سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
0 تبصرے