لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کورونا کے بعد پیدا شدہ ملکی و بین الاقوامی معاشی صورتحال کے لیے ابھی سے مربوط منصوبہ بندی کرے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یقینا کورونا کے بعد کا دور مشکل ہوگا مگر اس کے ساتھ پاکستانی معیشت کیلئے بے تحاشا مواقع بھی پیدا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کی پیداواری صنعتوں بہت نقصان پہنچاہے تاہم پاکستان کورونا کے بعد صورتحال بہتر ہوتے ہی ان ممالک میں اپنی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو وسطی ایشیائی ممالک ، افریقہ اور جنوبی امریکہ جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم رکھنے چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ برآمدی شعبہ سے وابستہ صنعتوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرے تاکہ وہ ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن ، برازیل ، پیرو، وینزویلا اور چلی اور جنوبی امریکہ وغیرہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملکی برآمدات میں اضافہ اورمعیشت کے استحکام کیلئے روایتی تجارتی پارٹنر ز پر اکتفا کرنے سے باہر آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان جنوبی امریکہ سے تجارتی روابط بڑھاتا ہے تو آنے والا دور پاکستان کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
1 تبصرے
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریں