
لاہور: جوہر ٹاؤن میں فارم ہاؤس میں ایک شیر نے فیملی پر حملہ کر کے دو بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی فارم ہاؤس میں پیش آیا، جہاں پالتو شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا۔
زخمی ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
0 تبصرے