
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کمشیر میں سرینگر کے نواحی علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 نوجوانوں کی شناخت کے بغیر ہی بھارت کی جانب سے انہیں 22اپریل کو پہلگام حملے میں ملوث حملہ آور قرار دیا جارہا ہے۔
مقامی افراد کی جانب سے شہید نوجوانوں کو حملہ آور قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کے لیے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے آپریشن مہادیو کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ ’آپریشن سندور‘ کی خفت مٹائی جا سکے۔
0 تبصرے