
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے، اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سفارت خانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سینئر ارکان نے اُن کا…
شہباز شریف نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
0 تبصرے