
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد،سپریم کورٹ، افسران، ماہرین، جوڈیشل اکیڈمی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقدمات کی درجہ بندی اور اسکیننگ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا ۔
اور ہدایت کی کہ آئندہ جائزہ اجلاس سے قبل تمام التواء شدہ امور مکمل کیے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحات سے زیر التواء مقدمات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سیشن میں شفافیت اور مؤثر انصاف کی فراہمی عدلیہ کا ترجیحی ہدف قرار دیا گیا،چیف جسٹس نے عدالتی و تکنیکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔
0 تبصرے