پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے سنائی گئی 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے سنائی گئی 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 11 اگست کو اپیل کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں اعجاز چوہدری نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، عدالت 10 سال کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے۔


واضح رہے کہ 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے