اسلام آبادسے پیرس جانیوالی پرواز13گھنٹے سے زائد تاخیرکاشکار، مسافر پریشان

اسلام آبادسے پیرس جانیوالی پرواز13گھنٹے سے زائد تاخیرکاشکار، مسافر پریشان

اسلام آبادسے پیرس جانیوالی پرواز13گھنٹے سے زائد تاخیرکاشکار، مسافر پریشان
اسلام آباد سے پیرس جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز 13گھنٹے سے زائد تاخیر کے باعث مسافر رل گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی فلائٹ پی کے750 نے پیرس ٹائم کے مطابق شام 7 بجے روانہ ہونا تھا،پہلے فلائٹ میں3 گھنٹے اور اس کے بعد مزید ایک گھنٹے کی تاخیرکردی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پیرس سے اسلام آباد فلائٹ میں تیسری مرتبہ مزید 9 گھنٹے کی تاخیرکردی گئی،شام 7 بجے کی پرواز کیلئے اب کل صبح سوا 8 بجے کا وقت دیا گیا ہے،‍ ذرائع پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ فلائٹ مزید تاخیر کا شکار بھی ہوسکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے