پاک، افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کو کاری ضرب لگا دی، 14 دہشتگرد ہلاک

پاک، افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کو کاری ضرب لگا دی، 14 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کو کاری ضرب دی گئی۔ دو روزہ کامیاب کارروائیوں میں سینتالیس خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندوستان کو کاری ضرب دی گئی۔ دو روزہ کامیاب کارروائیوں میں سینتالیس خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن انجام دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر صدر مملکت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ سمیت سیاسی و مذہبی قیادت نے ستائش کی، اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنائی۔

فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک فوج سینہ سپر ہے۔ دو روزہ آپریشنز میں 47 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے۔ مسلح افواج نے دھرتی ماں کے ایک ایک انچ کی حفاظت یقینی بنانے کا عزم مصمم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کو پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائیاں کی گئیں جن میں 33 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب سمبازہ کے گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں مجموعی طور پر 47 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان کے امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو خاک میں ملا دیا، اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز سمیت سیاسی قائدین نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے