
گلگت بلتستان کے دنیور نالے کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، سات لاشیں نکال لی گئیں، حادثے میں دوافراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ،مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں
پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔
دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
0 تبصرے