تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث 8 پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث 8 پروازیں منسوخ

تکنیکی مسائل کے باعث متعد پروازیں منسوخ
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہے۔ متعلقہ ایئرلائنز نے مسافروں کو فوری طور پر آگاہ کیا ہے اور ان کے سفر کے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فضائی حدود میں جاری حالات اور تکنیکی مسائل کے پیش نظر مسافروں کو اضافی صبر و تحمل کا مشورہ دیا جا رہا ہے، اور ایئرپورٹ حکام نے فلائٹس کے معمول کے مطابق بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آباد جا نے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125منسوخ ہوئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 127،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہے۔

کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے761،کراچی سے سلام کوٹ جا نے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157 بھی منسوخ ہوگئی۔

تکنیکی وجوہات پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310 بھی نہ اڑان بھر سکی۔

دوسری طرف ایئربلو کی پرواز پی اے 8 گھنٹے تاخیر کے بعد رات نو بجے روانہ ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے