اسحاق ڈار بنگلادیش کے سرکاری دورے پر روانہ،بھارت کو مذاکرات کی نئی پیشکش

اسحاق ڈار بنگلادیش کے سرکاری دورے پر روانہ،بھارت کو مذاکرات کی نئی پیشکش

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار بنگلادیش کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ڈھاکا میں بنگلا دیشی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے؛ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور بنگلا دیش حکومت کی دعوت پر رسمی مصروفیات انجام دینا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایڈوائزر وزارت خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلا دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کی سینئرصحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئےکہا۔

بھارت کےساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر نہیں بلکہ مسئلہ کشمیرسمیت تمام متنازعہ امورپربات ہوگی۔

اسحاق ڈار نےمزیدکہاجنگ بندی کیلئے امریکا سےدرخواست بھارت نےکی تھی۔

امریکا سے ہمیں فون آیا،تو انہیں بتایا،ہم توجنگ چاہتےہی نہیں تھے۔

جنگ بندی پرعمل جاری ہےجبکہ بلاوجہ بیان بازی جاری بھارت کا وطیرہ ہے۔

دورہ بنگلا دیش کامقصد دونوں برادرملکوں کومزید قریب لانا ہے۔

25اگست کو اوآئی سی وزرائےخارجہ کی جدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت ہوگی۔

وزیراعظم کے ہمراہ 30 اگست کوایس سی اوکانفرنس کیلئےچین جانا ہے۔

إرسال تعليق

0 تعليقات