
نجی ٹی وی کے مطابق وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنےکا نکتہ اٹھایا گیا ہے۔
وکیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمےکے لیےنام شامل ہیں، درخواست میں اے ایس پی زینب، ایس ایچ او اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، ان کے سیل میں روشنی تک نہیں، اہلخانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایما پر کیے جا رہے۔
بانی پی ٹی آئی کےخلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
0 تبصرے