وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ممکنہ ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ممکنہ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔ ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی، اور ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر گفتگو شامل ہوگی۔

اس موقع پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاک بھارت صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے