استورمیں مارخورکے غیر قانونی شکار، شہری کو ایک سال قید اور5 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ

استورمیں مارخورکے غیر قانونی شکار، شہری کو ایک سال قید اور5 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ

استورمیں مارخورکے غیر قانونی شکار، شہری کو ایک سال قید اور5 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ
استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویاں یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔

مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور دو ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

 معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال کی قید گزارنا ہوگی۔

ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی گئی جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی۔ 

ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے