
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لے سکتے ہیں۔
ادھر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق گورنر فوری طور پر حلف برداری مکمل کریں، بصورتِ دیگر اسپیکر خود یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، جنہوں نے انہیں عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے فوری پشاور روانہ ہونے کی ہدایت کی۔
پیر کے روز منتخب نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل پر اپوزيشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہيں ہوا تو سہیل آفریدی کا انتخاب کیسے ہوگیا اور یہی مؤقف گورنر نے بھی اپنایا تھا۔
تحریک انصاف بھی عدالت پہنچی تھی کہ علی امین اسمبلی کے فلور پر استعفیٰ دے چکے ہیں، پھر بھی گورنر نئے وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے رہے، تحریک انصاف نے درخواست کی تھی کہ عدالت حلف کے لیے کسی کو نامزد کر دے۔
0 تعليقات