وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق…

کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی،اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کی 3 مختلف تاریخوں کی میٹنگز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ اجلاس میں ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے