
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان…
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیکیورٹی اور تجارت کو الگ رکھنے کی کوشش کی مگر افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئےطاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کے ثالثی وفد پر بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، ترکیہ کے وفد کا دورہِ پاکستان، نائب صدر کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے التوا کا شکار ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ کئی ممالک نے پاک-افغان ثالثی کی بات کی ہے، افغانستان میں ہمارا سفارت خانہ اور افغانستان کا یہاں سفارت خانہ کھلا ہے، دونوں سفارت خانوں سے مواصلاتی چینل کھلے ہوئے ہیں۔
طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا پاک-بھارت جنگ پر امریکی کانگریس کی تحقیقی رپورٹ جاری ہوئی ہے، پاک-بھارت تناؤ میں کمی اور غزہ جنگ بندی میں امریکی کردار کو سراہتے ہیں۔
0 تبصرے