9 مئی عمران خان اور جنرل فیض حمید کی ملی جلی سازش تھی، وزیر دفاع

9 مئی عمران خان اور جنرل فیض حمید کی ملی جلی سازش تھی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کسی ایک فرد کا کام نہیں تھے بلکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا…

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ان کے قائد ہیں اور وہ اپنے لیڈر کے خلاف بیان نہیں دے سکتے۔

خواجہ آصف کے مطابق انہیں یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر وہ نواز شریف کے بیان کی مخالفت کر دیں تو ان کے خلاف نیب کے مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ معاملہ صرف سیاست تک محدود نہیں بلکہ اس میں عدالتی کردار پر بھی سوال اٹھتے ہیں، کیونکہ وہی عدلیہ تھی جس نے نواز شریف سے اپیل کا حق تک واپس لے لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور یہ سب کچھ عمران خان اکیلے نہیں کر سکتے تھے۔

ان کے مطابق یہ ایک باقاعدہ جوائنٹ وینچر تھا جس میں بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید دونوں شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے