
خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کے پیش نظر وفاقی حکومت آئین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرے۔
قرار داد کے متن میں درج ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے درکار تمام مشاورتی اور انتظامی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔
قرار داد کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبه عملی صورت اختیار کرے گا،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے ضروری سفارشات تیار کرکے متعلقہ فورمز کے سامنے پیش کرے، تاکہ آئینی عمل کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
واضح رہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، اور دہائیوں سے اس کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے۔

0 تبصرے