خیبر پختونخوا: شدید بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم، 9 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا: شدید بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم، 9 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں سوات، بنوں، ہنگو ،نوشہرہ،ٹانک، باجوڑ،کرک، پاراچنار، ملاکنڈ سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور خاتون شامل ہیں ۔

بارشوں کے باعث 6 مکانات کو نقصان پہنچا۔ حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سرگودھا،بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ ،حافظ آباد بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے