
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں موجودہ علاقائی حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
فارن آفس کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
0 تبصرے