پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کو تیار ہے، وزیراعظم

پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کو تیار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمےکے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع تصفیے اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئر کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے صدر عباس عراقچی اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاتھا۔

گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے