
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی گئی جبکہ ملاقات میں ایران سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امن واستحکام کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری پر زور دیا گیا، ملاقات میں علاقائی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
قبل ازیں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا بھی دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا طیارہ پاکستان لینڈ کرے گا جس کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اہم ملاقات ہوگی۔
0 تبصرے