
این ڈی ایم اے کے مطابق شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا باعث بنے گا، جس سے فلیش سیلاب اور ہل ٹورنٹس میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ادارے کے مطابق دریائے چناب کے مقام مارالہ اور دریائے جہلم کے منگلا کے بالائی حصے میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے، دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں، خصوصاً پنجکوڑہ، سوات اور چترال میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے اور طغیانی کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مریدکے، ڈی جی خان، راجن پور، مری، گلیات، لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، مالاکنڈ، شنگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں فلیش سیلاب کا خدشہ ہے۔
ادارے کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور اور شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ادارے کے مطابق برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، دریا کے کناروں اور لینڈ سلائیڈ کے خدشے والے علاقوں سے دور رہیں، جبکہ مستند معلومات اور حفاظتی ہدایات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
0 تبصرے