ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کوروناویکسین کے ٹرائل کے حوالے سے وضاحت کر دی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کوروناویکسین کے ٹرائل کے حوالے سے وضاحت کر دی

ویکسین کے ٹرائلز کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،چینی کمپنی سے مزید معلومات طلب کی ہیں ،ماہرین کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں ۔ معاون خصوصی ظفر مرزا


ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کوروناویکسین کے ٹرائل کے حوالے سے وضاحت کر دی

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل کے حوالے سے وضاحت کر دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کے ٹرائلز کے حوالے سے  ابھی  کچھ  بھی کہنا  قبل از وقت  ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے  ٹرائل  کی پشکش کیلئے مزید معلومات طلب کر لیں ہیں۔


معاون خصوصی نے تصدیق کی کہ ویکسیین کےممکنہ ٹرائل کے لئے چینی کمپنی کے پاکستان سے رابطہ کیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل سے قبل سیفٹی ، ایتھکس ،  ریگولیشن اور فزیبلیٹی سے متعلق ماہرین سے بات چیت کررہے  ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرایل کے حوالے سے کچھ بھی کہناقبل از وقت ہو گا


واضح  رہے  چین  نے  کورونا کی  ویکسین تیار کرلی ہے، اب پاکستان میں بہت جلد کورونا کے علاج کیلئے ویکسین بھیجی جائے گی، ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ جنرل عامر اکرام نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چین سے کلینکل ٹرائلز کیلئے بہت جلد ویکسین پاکستان پہنچا دی جائے گی۔


  چینی دوا ساز کمپنی سینوفارم انٹرنیشنل کارپوریشن نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے اور اب کمپنی نے چینی حکومت کی مدد سے چین کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ویکسین کے ٹرائل کا اعلان کیا ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ویکسین پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں بھی استعمال کی جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے