امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند

امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند

امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند
امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند ہوئیں جس کی وجہ امریکا سمیت کئی کورونا متاثرہ ملکوں کا معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ہے۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 3 فیصد بڑھ کر 24242.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔ 

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.7 فیصد بڑھ کر 2874.56 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 1.4 فیصد اضافے سے 8650.14 پوائنٹ پر بند ہوا۔ 


ادھر یورپی سٹاک مارکیٹس بھی اضافے پر ہی بند ہوئیں۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 2.8 فیصد بڑھ کر 5786.96 پوائنٹ، فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 3.2 فیصد بڑھ کر 10625.78 پوائنٹ، پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 3.4 فیصد بڑھ کر 4499.01 پوائنٹ اور یورو سٹاکس 50 انڈیکس 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2888.30 پوائنٹ پر بند ہوا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے