پاکستان کے نامور شہہ زورحا جی محمد افضل پہلوان فخرپنجاب برادران اسلم پہلوان ،اکبرپہلوان پسرحاجی مہنی پہلوان میوہ منڈی والے لاھوری رضائے الہی' سے وفات پاگئے

پاکستان کے نامور شہہ زورحا جی محمد افضل پہلوان فخرپنجاب برادران اسلم پہلوان ،اکبرپہلوان پسرحاجی مہنی پہلوان میوہ منڈی والے لاھوری رضائے الہی' سے وفات پاگئے ھیں ۔ مرحوم کاشمارنہایت ہی نیک سیرت ، شریف النفس اور بڑے ہی باادب پہلوانوں میں ھوتا تھا اور وہ کشمیری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔

کالاپہلوان ہیرونمبرون شیرپنجاب کی شاگردی میں انہوں نے اکرم عرف اکی پہلوان شیرببرپسرامام بخش پہلوان رستم ہند، گوگا پہلوان پسرامام بخش پہلوان رستم ہند، اچھاپہلوان شیرپاکستان گوجرانوالیہ، راجوراکٹ پہلوان رستم ہلال استقلال سیالکوٹی، صدیق پہلوان پسرگونگا پہلوان رستم ہند سیالکوٹی، ضیاء پہلوان رستم گوجرانوالہ، خالوپہلوان چیمپیئن لاھوراوردیگرنامورپہلوانوں سے یادگارکشتیاں لڑکرفن پہلوانی میں نام پیداکیا۔

جب تک فن پہلوانی زندہ ھے حاجی محمدافضل پہلوان کانام بھی زندہ جاوید رھے گا۔واضح ھوکہ قائد محترم جناب میاں محمدنوازشریف صاحب کے تایا محترم الحاج میاں برکت علی صاحب مرحوم حاجی محمدافضل پہلوان مرحوم کی سرپرستی کیا کرتے تھے۔ اللہ تبارک وتعالی' مرحوم کی مغفرت و بخشش فرما کرانہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اورلواحقین اور فن پہلوانی سے وابستہ حلقوں کواپنے فضل وکرم سے صبرجمیل عطا کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے