اپنے لان برانڈ کے ذریعے پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینے کی کوشش کی: ہبہ فواد

اپنے لان برانڈ کے ذریعے پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینے کی کوشش کی: ہبہ فواد

ہبہ چوہدری اور مہوش حیات

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ فواد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے لان برانڈ کے ذریعے پاکستان میں ٹورزام کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے ایک مشہور برانڈ کے ہمراہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کہا کہ وہ ٹورزم اور فیشن کو ملا کر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملبوسات کے برانڈ ’نساء حسین‘ کے ذریعے پاکستان کی چھپی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے ساتھ پاکستان کا حسن ان سب لوگوں کو دکھانا چاہتی ہیں جو وہاں تک نہیں پہنچ پائے۔

ہبہ فواد نے بتایا کہ ان کے برانڈ کا 2021 لان کلیکشن کا چہرہ معروف اداکارہ مہوش حیات ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ فواد نے اپنی بیٹی نساء حسین کے نام سے ملبوسات کی کمپنی لانچ کی ہے اور حال ہی میں انہوں نے برائیڈل فیشن ویک میں بھی اپنے ڈیزائنز معروف ماڈلز کے ذریعے متعارف کرائے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے