
اکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔
PTIنے #AJKElections2021 میں تشدداوردھاندلی کا سہارالیا،ECPانتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر PTIکے خلاف کارروائی میں ناکام رہا،اس کے باوجود پہلےسے3 نشستیں زیادہ لےکرAJKمیں پی پی پی11نشستوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت کےطورپرسامنےآئی ہے،مجھے بہترین جدوجہدکرنےوالی PPPAJK پر فخر ہے https://t.co/G8ELXeQvuu
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 26, 2021
0 تبصرے