بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر عوام کا درعمل سامنے آگیا
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر عوام کا درعمل سامنے آگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو عوام نے عید کا تحفہ قرار دے دیا اور کہا کچھ نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے، وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے۔

شہریوں نے قیمت مزید کم ہونے کی امید بھی لگالی اور کہا کم سے کم 20 روپے تو کم ہونے چاہئیں، قیمتیں کم ہوئی ہیں تو اب بجلی بھی ملے گی۔

تاجروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، کمرشل صارفین نے کہا وزیراعظم کا فیصلہ لائق تحسین ہے، کاروبار میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں سات روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، اور صنعتوں کیلئے سات روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے خوشخبری سنائی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے کی ادائیگی نہیں ہوگی، اور گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا، اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ ختم ہوجائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے