کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے3 دہشتگرد ہلاک کر دیے

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے3 دہشتگرد ہلاک کر دیے

منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فتنہ الخوارج کے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو دہشتگردوں کی شناخت زعفران اورقدرت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

تیسرے دہشتگردکی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے،غیرملکیوں پرحملے میں ملوث دہشتگرد زعفران پرسندھ حکومت نے2 کروڑ روپے انعام رکھا تھا۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایک ڈائری ملی ہے، جس پر آئندہ کےٹارگٹڈ درج تھے ،ملزمان جس گھر میں چھپے ہوئے تھے اسکے مالک کے بارے میں تفصیلات لے رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے