
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کردی۔
سینیٹ انتخابات کے بلا مقابلہ انتخابات پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا۔
اراکین کا مؤقف تھا کہ ہم آسانی کے ساتھ 5 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،11 میں سے 7 سینیٹرز کا آسانی کے ساتھ ہم انتخاب کرسکتے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے عرفان سلیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہرحال میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں بعض اراکین کی جے یو آئی کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دی، جے یو آئی کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی 8 اور جے یو آئی 2 نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سلمان اکرم راجہ آج وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کریں گے۔
0 تبصرے