
پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے دونوں اسمبلیاں الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ الیکشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
جب کہ بیلٹ پیپرز کی تصویر لینے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ امیدوار یا حمایتی کسی سرکاری ملازم سے مدد نہیں مانگ سکتے اور کوئی سرکاری ملازم بھی کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا۔
کوڈ آف کنڈکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔
0 تبصرے