
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ آج کا غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا، غزہ میں جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے۔
فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
0 تعليقات