چین سے 100 نئی بسیں پنجاب کے لیے روانہ، پسماندہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی تاریخ رقم

چین سے 100 نئی بسیں پنجاب کے لیے روانہ، پسماندہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی تاریخ رقم

چین سے 100 نئی بسیں پنجاب کے لیے روانہ، پسماندہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی تاریخ رقم قائم
پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے چین سے مزید 100 جدید بسیں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق، یہ بسیں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی اور پاکپتن جیسے اضلاع میں چلائی جائیں گی، جہاں پہلی مرتبہ عوام کو باقاعدہ، باوقار اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بسیں ماحول دوست، مکمل الیکٹرک ہوں گی اور ان میں وائی فائی، خودکار ٹکٹنگ سسٹم اور خصوصی افراد کے لیے آسان رسائی جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

بسوں کا کرایہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی باعزت اور آرام دہ سفر کر سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ "یہ منصوبہ نہ صرف پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے سے جوڑے گا بلکہ صاف ستھری اور جدید ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز بھی ہوگا۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے