
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کیلئےکارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے۔
ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ان ضمنی انتخاب میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔
علاوہ ازیں رہنمان لیگ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی مملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔
خواجہ سعد رفیق نے ملکی معیشت کی بہتر سمت پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
0 تبصرے