
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نوازشریف میرے قائد اور لیڈر ہیں،ساری زندگی ان کیساتھ گزری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ضمنی الیکشن سے متعلق تھا۔نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں پہلا اور آخری فیصلہ ان کا ہوگا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
0 تبصرے