
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ اسپیشل سنٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران جج عارف خان نیازی نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
ان پر 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت میں پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں پیش ہوئے، تاہم ان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
0 تبصرے