
بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہواہے جو کہ 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ڈیم کے سپل ویز کل صبح 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے، تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔
0 تبصرے