
پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے راوی اور چناب میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملتان میں بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ…
بند ٹوٹنے کے باعث بہاولپور کی 4 تحصیلوں کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے جبکہ ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادرآباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال میں پانی گنجائش سے تین گنا بڑھ گیا جس سے کینال اوور فلو ہونے لگی۔
ملتان کے شیر شاہ بند پر اوور فلو کے باعث درجنوں بستیاں ڈوب گئیں اور مقامی آبادی کو گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کے لیے خطرات بڑھ گئے، اکبر فلڈ بند پرپانی کا دباؤ برقرار ہے جہاں پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے ہیں۔
0 تبصرے