پشاور، ہنگو، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام میں شدید خوف

پشاور، ہنگو، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام میں شدید خوف

ملک کے مختلف حصوں میں صبح سویرے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
ملک کے مختلف حصوں میں صبح سویرے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، ہنگو، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں یہ جھٹکے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے…

یہ جھٹکے گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد دوبارہ محسوس کیے گئے ہیں۔

ادھر افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات بھی ایک اور شدید زلزلہ آیا، جو چار دنوں میں اس خطے میں آنے والا تیسرا بڑا جھٹکا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب ضلع شیوہ تھا۔

جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی خبریں ملی ہیں اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں میں کنڑ اور ننگرہار شامل ہیں، جہاں ہزاروں مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

طالبان انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں آنے والے ان 3 زلزلوں میں اب تک 2,205 افراد جاں بحق اور کم از کم 3,640 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے