
ملک بھر میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے اور ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔
عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اتوار کی صبح سویرےکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی علاقوں میں خون جماتی سردی ہے جس کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہورہا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ نے سردی کے باعث اسکولوں میں آمد کے اوقات کار تبدیل کردیے، سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہےگا۔
علاوہ ازیں پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزارت تعلیم پنجاب نے کہا ہےکہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
0 تبصرے