
بی آئی ایس پی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت اب اہل بینیفیشریز کو مفت سم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ادائیگیوں اور دیگر معلومات سے متعلق 8171 کے پیغامات براہِ راست اور محفوظ طریقے سے موصول ہوں۔
مفت سم حاصل کرنے کے مراحل:
اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی کیمپ سائٹ پر جائیں
اسکریننگ کاؤنٹر پر اپنی اہلیت کی تصدیق کروائیں
اہل قرار دیے جانے پر ٹوکن حاصل کریں
سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروائیں
تصدیق کے بعد سم فوری طور پر ایکٹیو کر دی جائے گی
ضروری ہدایات:
سم صرف اپنے استعمال میں رکھیں
کسی اور کو سم دینے سے گریز کریں
سم ہر وقت آن رکھیں تاکہ بی آئی ایس پی کے تمام اہم پیغامات بروقت ملتے رہیں
سوشل پروٹیکشن والٹ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلیے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹ‘ متعارف کروایا ہے جس کا مقصد نظام کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق رجسٹرڈ شہریوں کیلیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔
سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم (SIM) کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی، خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلیے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے، سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف BISP کی جانب سے بنایا جائے گا لہٰذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔
0 تبصرے