
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈاررکن ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
0 تبصرے