
مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے، راؤنڈ 3 کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو گھر سے بامعنی کیریئر بنانے اور ہنر کو بڑھانے کے لیے درکار اوزار، تربیت اور رہنمائی سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
خواتین کو 6 ماہ انسٹرکٹر کی زیر قیادت تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹریننگ دی جائے گی ، انھیں پانچ ہزار کا ماہانہ وظیفہ اور 7 ہزارکا انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس ملے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پاس کامیابی کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔
خواتین کے پاس کم از کم 16 سال کی تعلیم ہونی چاہیے، وہ دیہی پنجاب کی رہنے والی ہوں، ان کی عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
0 تبصرے