
پیپلز پارٹی نے صدر کی منظوری کے بغیر اسلام آباد آرڈیننس جاری کرنے کیخلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ نوید قمر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلئے ملتوی کی گئی۔
واک آؤٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ حکومت نے صدرکے دستخطوں کے بغیر آرڈیننس جاری کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا واقعہ کبھی نہیں آیا کہ صدر کی منظوری کے بغیر ہی آرڈیننس جاری کر دیا جائے۔
0 تبصرے