لاہور میں بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 55 لاکھ روپے سے زائد کی چوری پکڑی گئی

لاہور میں بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 55 لاکھ روپے سے زائد کی چوری پکڑی گئی

لاہور میں بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب،
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایکسیئن گلشن راوی اور ایس ڈی او کے ہمراہ بند روڈ کے علاقے میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ شاپنگ بیگ بنانے والی ایک فیکٹری میں بوگس میٹرز نصب کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان نے زیرِ زمین کیبل بچھا کر ایک دوسری فیکٹری کو بھی غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کر رکھی تھی۔

لیسکو ٹیموں نے موقع پر موجود غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز اپنی تحویل میں لے لیے اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملوث افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے