
پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، سفارتی ذرائع نے بتایا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
0 تبصرے