
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے کسی بھی قسم کی ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل” اور یہ تمام باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ گفتگو لندن میں میڈیا سے کرتے ہوئے کی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی، جبکہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ انہیں مناسب ہیلتھ کیئر دی جائے، جو فراہم کی گئی۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے اور جو مسئلہ تھا وہ حل ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی ماہرین نے صحت کے معاملے کو دیکھا اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی، جبکہ اپوزیشن کو واضح کیا کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات میں “رپورٹ” شامل نہیں تھی بلکہ مطالبہ یہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔
0 تبصرے